معروف فولک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان کے معروف فولک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی...
شائع 29 اگست 2020 05:50pm

اسلام آباد: پاکستان کے معروف فولک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے، اُن کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سرائیکی گائیک شفاء اللہ خان روکھڑی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اُن کی میت کو اسلام آباد سے میانوالی منتقل کیا جارہا ہے۔

گلوکار کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور اُن کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

enter image description here

انہوں نے ہزار سے زائد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر 'اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے' گانا اُن کی پہچان بنا۔