Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں زبردست کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا...
شائع 01 ستمبر 2020 12:09am
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 166 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر گرگئی اور 2 روپے سستا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے سے کم ہوکر 167 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 652 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1969 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div