Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں لوڈشیڈنگ:نیپرا نے کے الیکٹرک پر20کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

کراچی میں غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر نیپرا نے کے...
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2020 10:35am

کراچی میں غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر نیپرا نے کے الیکٹرک کا جواب مسترد کردیا ،نیپرا نے کے الیکٹرک پر20کروڑروپے جرمانہ عائد کردیا ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔

ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کو جون اور جولائی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے چکی ہے، نیپرا ایکٹ کے تحت یہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات ماننے سے انکار کیا تھا،جس پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو گزشتہ مال شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔