Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی 4سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کی رود کوہیوں ...
شائع 01 ستمبر 2020 10:54am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کی رود کوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے 4سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں کوہ سلیمان کی رود کوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 4سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا،پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کیلئے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے۔

عثمان بزدار نے مزیدکہا کہ کوہ سلیمان کی رود کوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے، اس قیمتی پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال میں لانے کیلئے سمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے،پہلے مرحلے میں چار سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل سٹڈی کی جا رہی ہے۔