Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

مریم نوازقافلے کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کخلاکف اپیلوں کی سماعت کیلئے مسلم...
شائع 01 ستمبر 2020 11:28am

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کخلاکف اپیلوں کی سماعت کیلئے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز قافلے کی صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

شریف خاندان کیخلاف 3ریفرنسز پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہورہی ہے، جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اپیلیں کر رکھی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے 9بجے کیپٹن صفدر کے ہمراہ مری سے روانہ ہوئیں تو کارکنوں نے گاڑی پر گل پاشی کی۔

قافلے کے استقبال کیلئے صبح سے ہی بھارہ کہو پر پارٹی کارکنوں نے جمع ہونا شروع کردیا ، ساؤنڈ سسٹم پر پارٹی ترانے بجائے گئے ۔

کارکنوں نے استقبالیہ بینرزاور پارٹی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ، بھارہ کہو اٹھال چوک پہنچنے پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کئے۔

مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر محمد صفدر چلارہے تھے جب کہ گاڑی میں پرویز رشید بھی موجود تھے۔

لیگی رہنما کا قافلہ اٹھال چوک بارہ کہو پہنچا تو کارکنان کے نعروں کا جواب دینے کے لیے مریم نواز خود گاڑی سے باہر آگئیں اور ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔

بارہ کہو سے مریم نواز کا قافلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے روانہ ہوگیا اس دوران کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لئے رکھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز،ایف سی،اسلام پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان تعینات کے گئے ،2ایس پیز،2ڈی ایس پیزاور2انسپکٹر سمیت پولیس کے222اہلکارتعینات کئے گئے ۔

رکاوٹوں کے باعث وکلاء سمیت سائلین کو بھی اسلام آبادہائیکورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پولیس کی جانب سے احسن اقبال، امیر مقام اور راجہ ظفرالحق کو دھکے دیے گئے جب کہ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔