Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

شوگرکمیشن رپورٹ کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نےشوگرکمیشن رپورٹ کالعدم قراردینے کے...
شائع 01 ستمبر 2020 12:09pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نےشوگرکمیشن رپورٹ کالعدم قراردینے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا ۔

سپریم کورٹ میں شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزاراحمدنے وفاقی حکومت کی اپیل پر 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ کل سماعت کرے گاجبکہ جسٹس مشیرعالم اورجسٹس اعجاز الاحسن 3رکنی بینچ کا حصہ ہیں ۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نےاٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کوکالعدم قراردیاتھا،وفاقی حکومت نےسندھ ہائیکورٹ کا17اگست کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔