Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

”عاصم سلیم باجوہ کیخلاف انکوائری سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں “

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ عاصم سلیم...
شائع 01 ستمبر 2020 03:05pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف انکوائری سے سی پیک کوکوئی خطرہ نہیں اس انفرادی معاملہ پر عاصم باجوہ کوجواب دینا چاہیئے، نوازشریف کا علاج جیسے مکمل ہوگا وہ پاکستان واپس آئیں گے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نوازنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کا موجد نواز شریف ہیں ،عاصم سلیم باجوہ کے معاملے پرعمران خان آگے بڑھیں ، عاصم سلیم باجوہ کیخلاف انکوائری سے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں اس انفرادی معاملہ پر عاصم باجوہ کوجواب دینا چاہیئے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف کوایک اقامہ پرنکال گیاانہوں نے قانون کے سامنے خود کوسرینڈر کیا ، قانون کے سامنے سب برابرہیں ، نوازشریف کیخلاف فیصلہ مس کنڈکٹ ہی تھا، جس کا اعتراف ارشد ملک نے خود کیا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے مزید کہا کہ ارشد ملک کا اعتراف عدلیہ کے منہ پردھبہ تھا ، جج ارشد ملک کے اعتراف کے بعد نواز شریف سے متعلق فیصلہ بھی ختم کردیں۔