Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'پہلی باراندازہ ہوا ہےکسی کے گھر میں پانی داخل ہوجائےتوکیاہوتاہے'

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کراچی میں تمام کام صوبائی حکومت کے ہیں،وفاق سندھ حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہے،مل کر کام کریں۔
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2020 06:34pm
گورنر سندھ عمران اسماعیل- فائل فوٹو
گورنر سندھ عمران اسماعیل- فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے وفاق سندھ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ایک لاکھ لوگوں تک راشن پہنچائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور ان کے دوست یہاں کے مکینوں کےلئے ریلیف پیکیج لائے ہیں۔

انہوں نے کہایہ لوگ ایک لاکھ افراد تک راشن پہنچائیں گے۔ سندھ میں 10ہزار لوگوں کو بلا سود قرضہ دیں گے۔

انہوں نے کہا ہماری کوشش ہو گی کہ سندھ بھر میں راشن تقسیم کریں۔ بارشوں سے اندرونِ سندھ میں کراچی سے زیادہ تباہی ہوئی،کراچی میں نالوں پرقبضے ہیں۔ کسی نے الاٹ کیئے ہوں گے،ان نالوں کی صفائی نہیں ہوئی، جس کا کوئی تو ذمے دار ہوگا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کراچی میں تمام کام صوبائی حکومت کے ہیں،وفاق سندھ حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہے،مل کر کام کریں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کل میٹنگ میں کراچی کےلئے ایک پلان بنایا ہے۔ کراچی کےلئے پلان تمام اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم کراچی آکر پلان بتائیں گے۔

انکاکہنا تھا کراچی میں بہت سے لوگ ہیں جو ایماندار ہیں، دیانتدار ہیں اور کام کرنے والے ہیں۔ پہلی بار اندازہ ہوا ہے کسی کے گھر میں پانی داخل ہو جائے تو کیا ہوتا ہے۔ ایک گھنٹے کی بارش میں پورا کراچی ڈوب جاتا ہے، پیسہ لگے یا جان لگے، ہم سب نے مل کر شہر کو ٹھیک کرنا ہے۔

گورنر سندھ نےبتایا وفاق جو کررہاہے این ایف سی ایوارڈ پر کر رہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے لگایا جائے گا تاہم اس کا حتمی اختیار سندھ حکومت کو ہے۔

انہوں نے کہا کراچی کے مسائل کے حل کےلئے ورکنگ کمیٹی بنی ہے۔ جس میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی شامل ہیں۔

پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا مریم نواز کی ہر پیشی پر شور مچتا ہے کہ ان کو ہزاروں لوگوں کے ساتھ پیشی پر آنا تھا لیکن آنے نہیں دیا گیا ایسا لگتا کوئی آزادی کی موومنٹ چلاکر وہاں پہنچے ہیں ہیرو بن کر آپ تو اپنی چوری کا جواب دینے جا رہے ہیں نیب کو ہزاروں لوگوں کو کیوں لائی.

شہباز شریف کے کل کراچی آنے کے سوال پر عمران اسماعیل نے کہا آئیں، موسٹ ویلکم ،موسٹ ویلکم۔