Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد میں غوری ٹاؤن فیز5، سواں گارڈن، آئی 8 اور آئی 9 میں اربن فلڈنگ کا خدشےکے باعث اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
شائع 01 ستمبر 2020 09:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں غوری ٹاؤن فیز5، سواں گارڈن، آئی 8 اور آئی 9 میں اربن فلڈنگ کا خدشےکے باعث اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں غوری ٹاؤن فیز5، سواں گارڈن، آئی 8 اورآئی 9میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ نالہ کورنگ کےاطراف آبادیوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں میں بھی سیلاب آسکتا ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سیلابی صورتح سے بچنے کےلئے 12 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ریلیف کیمپس اسلام آباد کے 12 سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے۔آج رات اسلام آباد میں تیزبارش کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیاررہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کے قریب باؤنڈری وال گرگئی ۔اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 45 فٹ لمبی باونڈری وال گری ہے ۔ایئرپورٹ پررن وے کے قریب باؤنڈری وال جنگلی جانوروں کی آمد کو روکنے کے لئے تعمیر کی گئی تھی ۔باؤنڈری وال گرنے سے واچ ٹاورکی دیوارکوبھی نقصان پہنچا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق باونڈری وال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پرشروع کیا جائے گا۔