Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'عاصم باجوہ اپنے اوپر لگے الزامات سے متعلق خود جواب دیں گے'

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے پریس کانفرنس کی۔
شائع 01 ستمبر 2020 10:08pm
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز- فائل فوٹو
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز- فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کےلئے پیکج کا اعلان کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے پریس کانفرنس کی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ کراچی کو اہم مسائل سے چھٹکارا ملے۔ وزیراعظم جمعہ کو کراچی جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم کراچی کےلئے پیکج اور منصوبوں کا اعلان جمعہ کو کریں گے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا سندھ حکومت یا تو اہل نہیں یا کراچی کی صورتحال کو سنجیدہ نہیں لے رہے ۔کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے لئے وفاقی حکومت نے نام دے دیے ہیں ۔کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ صوبائی حکومت نے کرنا ہے۔

سینیٹرشبلی فرازنےکہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اگرخود کو قانون سے اوپر سمجھتے ہیں توعوام کو سوچنا چاہیئے۔ اب عدالت نے بھی کہہ دیا ہے کہ نوازشریف کو واپس آنا ہوگا۔ نوازشریف کوقانون کے سامنے پیش ہوکر سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے۔

اجمل وزیرکوآڈیو ٹیپ پرہٹا دیا تھا تو یہاں وہ اصول لاگو نہیں ہوتا؟صحافی کے اس سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ سیب کو مالٹوں کے ساتھ مکس نہ کریں،سیب کو سیب رہنے دیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اپنے اوپر لگے الزامات سے متعلق خود جواب دیں گے۔

وزیراطلاعات نےکہا کہ سی پیک کے ساتھ پاکستان کی خوشحالی منسلک ہے۔ دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔ سی پیک پاکستان کے قومی مفاد میں اس کی حفاظت کریں گے۔