Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

'بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں'

شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
شائع 01 ستمبر 2020 11:15pm
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف- فائل فوٹو
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف- فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آٹا،گندم، چینی، دوائی، پٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھر رہےہیں۔ جبکہ غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لادا جا رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی جس سے گیس کی بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے۔

دوسری جانب میاں شہبازشریف سے لیگی رہنماوں نے انکی رہشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع صدر مسلم لیگ ن نے کہا موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے۔جبکہ مشکل دور میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکنان پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔