Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2020 09:08pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 851 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 26 ڈالرز کی کمی سے 1933 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

2 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 765 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 31 ڈالرز کی کمی سے 1959 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 اور 10 گرام 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

1 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 909 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 21 ڈالرز کے اضافے سے 1990 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1400 اور 10 گرام 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div