شیخ رشید احمد کی کتاب کی لاہور میں تقریبِ رونمائی
لاہور میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی کتاب 'لال حویلی سے اقوام متحدہ تک' کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کہتےہیں وہ بھی شیخ رشید کی طرح کتاب لکھنا چاہتے ہیں لیکن ڈرتے ہیں لوگ مخالف نہ ہو جائیں۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ان پر کسی روح کا سایہ ہے جو ان کے ساتھ چلتا ہے۔
لاہور میں 'لال حویلی سے اقوام متحدہ تک' کی تقریب رونمائی میں مقررین نے شیخ رشید کی صلاحیتوں اورسیاسی بصیرت کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں دبنگ سیاستدان قرار دیا۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ شیخ رشید نے 40 سال قبل میری پاکستانی سیاست میں آنے کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔جب سے پاکستان آیا ہوں دل کا کمزور ہو گیا ہوں۔
کتاب کے مصنف شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ ان کی پیش گوئیوں کا اکثر مذاق اڑاتے ہیں، لیکن آج وہ انکشاف کر رہے ہیں کہ ان پر کسی روح کا سایہ ہے۔
مقررین نے شیخ رشید احمد سے دولہا نہ بننے کا راز جاننے کی بھی بہت کوشش کی لیکن شیخ صاحب نے راز کو راز رکھنا ہی مناسب سمجھا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔