بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی ہی جارہی ہے، یہ وائرس تیزی سے نہ صرف عام افراد بلکہ معروف شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، اداکار ارجن کپور اس مہلک وباء کا حالیہ نشانہ بنے ہیں۔
ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے مگر وہ اس وقت بالکل ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے سے ہی آپ لوگوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور آنے والے دنوں میں اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتا رہوں گا۔
ارجن نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے عالمِ انسانیت جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کرلے گی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور مسلسل دوسرے دن بھی 90 ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ حکام نے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.