خون کے آخری قطرے تک مادروطن کا دفاع کریں گے، سربراہ پاک بحریہ

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے...
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2020 10:56am

اسلام آباد:پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے، خون کے آخری قطرے تک مادروطن کا دفاع کریں گے ۔

یوم بحریہ پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پیغام اپنے پیغام میں کہاکہ 8ستمبرپاک بحریہ کےشہداء اور غازیوں کی قربانیوں کادن ہے،یہ دن ہمیں اپنےاسلاف کےکارناموں اورکامیابیوں کی یاد دلاتاہے ،آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے ،ہندوستانی ریڈاراسٹیشن تباہ کرنےکےساتھ دشمن کاغرورخاک میں ملایا،پاک بحریہ کی واحد آبدوزغازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہوں میں مقید رکھا۔

نیول چیف نے مزیدکہا کہ پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے، اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،خون کےآخری قطرے تک اپنےمادر وطن کا دفاع کریں گے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ پاک بحریہ عالمی امن و استحکام ،سی پیک منصوبے میں کردار،سمندری تحقیق میں تعاون اور ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش میں مدد فراہم کررہی ہے۔

بھارتی آبدوزکو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پرمبنی خصوصی ڈاکیو منٹری "سرخرو" ریلیزکردی گئی ،4مارچ 2019کو پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا،بھارتی بحریہ کی دراندازی کی ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔

ڈاکیو منٹری سرخرو میں بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پرخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔