وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی، 30ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے پنجاب روزگار اسکیم کے اہم خدوخال کے بارے بریفنگ دی۔
عثمان بزدار نے اجلاس میں پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسے رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے ممدو معاون ثابت ہوگی،اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جاسکے گا،مرد، خواتین اور خواجہ سرا قرضہ اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے،آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرےگی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ مارک اپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے اور درخواست کو کم سے کم مدت میں پراسس کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔