مریم اورنگزیب کاوزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کےاستعفیٰ کامطالبہ

****اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم...
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2020 02:57pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام اوربیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پرعدم اعتماد کرچکےہیں ، انہیں استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی جی پنجاب کا وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کام سے انکار وزیراعظم کی گورننس فیل ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئی جی پنجاب کا بیان”صاف چلی ،شفاف چلی“کے منہ پر طمانچہ ہے،آئی جی کاکہنا”مس کنڈکٹ کے ایشوز ہیں“ انتہائی تشویشناک امر ہے ۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کا وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کا مظہر ہے،یہ ثبوت ہے کہ حکمران اداروں کو سیاست کلئے استعمال کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کم ازکم اس کرسی کا ہی کچھ احترام کرنا چاہیئے، جس پرمسلط ہیں۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر شہباز گل کا جوابی ردعمل

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے جوابی رد عمل میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عوام طے کرچکی کہ گھر واپس کسے لانا ہے، گھر واپسی ن لیگ کے مفروروں کی ہونی ہے ، کرپٹ مفرور ٹولے کے آلہ کار بیان بازی کر لگے ہوئے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے یہ بتائیں کہ میاں صاحب کب وطن واپس آ رہے ہیں،شہباز شریف کرپشن بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے ساتھ مل کر بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔