انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا، وہ اس سے قبل...
شائع 08 ستمبر 2020 05:17pm

شعیب دستگیر کو تبدیل کرکے انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا، وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انعام غنی نئے آئی جی پنجاب ہوں گے۔

انہوں نے انعام غنی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہترین کام کریں گے۔

enter image description here

اپنی ٹویٹ میں شہباز گل نے مزید لکھا کہ پنجاب میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ دھیمے اور پر وقار انداز میں کام کرتے ہیں۔

enter image description here