پیکج کا اعلان صرف دھوکا ہے، نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کراچی کے لیے...
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کراچی کے لیے گیارہ سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان ہوتے ہی سیاسی شعبدہ بازی اور پوائنٹ اسکورنگ شروع ہو گئی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیارہ سو ارب روپے کا پیکیج دھوکا اور فراڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکیج پرسیاسی شعبدہ بازی شروع ہو گئی۔
دوسری جانب پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب بولے کراچی کیلیے سندھ حکومت نے پہلے ہی آٹھ سو دو ارب روپے کا اعلان کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کا حصہ تین سو باسٹھ اعشاریہ نو ارب روپے ہے، انہوں نے کہا، پچھلے چار سالوں میں ایم کیوایم کی بلدیاتی حکومت نے کراچی کے ساتھ زیادتی کی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔