نئے صوبوں کا قیام ریاستی تقسیم نہیں، خالد مقبول صدیقی

سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے...
شائع 08 ستمبر 2020 07:08pm

سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام ریاست کی تقسیم نہیں، اگرکوئی اسے غلط سمجھتا ہے وہ سب سے بڑا غدار ہے۔

سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ہونا چاہیے، کیا وجہ ہے کہ ایک مخصوص زبان سے تعلق رکھنے والے کو ایڈمنسٹریٹر لگا دیا۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ وفاق نے ایسے ایڈمنسٹریٹرکو قبول کیا وہ بھی جواب دہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ مایوسی کا شکار ہیں کب تک تماشا دیکھیں گے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےوفاقی دور میں کےفور منصوبہ مکمل نہیں ہونےدیاگیا۔

متحدہ رہنما فیصل سبزواری نےتنقید کرتے ہوئے کہا سندھ کی سوا تین لاکھ نوکریوں میں سے ایک نوکری بھی شہری علاقوں کو نہیں دی گئی، جعلی اکثریت کی بنیاد پر پبلک سروسزکمیشن میں بندربانٹ کی گئی۔