اسکولز کھولنے کا فیصلہ لائق تحسین قرار
پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے اسکولوں کو کھولنے کےفیصلے کو سراہتے ہوئےوفاقی حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ پانچ ماہ میں جو اسکولز حالات کےباعث بند ہوئے۔حکومت انھیں آسان شرائط پر قرضےکی سہولت فراہم کرے۔
پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےپندرہ سے تیس ستمبرتک مرحلہ وارتعلیمی اداروں کو کھولنےکے فیصلے کو سراہا۔
چیئرمین پرویز ہارون نےوفاقی حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کےدوران جو چھوٹے تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں حکومت انھیں آسان شرائط پر قرضے کی سہولت فراہم کرے تاکہ وہ ادارے چلاسکیں۔
انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اب تک جن اسکولوں کےخلاف کاروائی کی گئی اور مقدمات درج کئے گئے ہیں انھیں ختم کیا جائے۔
پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ تعلیمی اداروں کےگرد پڑے کچرے کے ڈھیر اور گندگی کو بھی صاف کیاجائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔