مہمند : کان حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

مہمند کے تحصیل صافی میں سنگ مرمر کا پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں...
شائع 08 ستمبر 2020 09:53pm

مہمند کے تحصیل صافی میں سنگ مرمر کا پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ حادثے میں زخمی 9 افراد مہمند اور پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے المناک سانحہ سے علاقہ کا فضاء سوگوار ہے

ماربل کان حادثے جاں بحق ہونے والے مقامی 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جاں بحق افراد میں تاحال 2 افراد کی شناخت نہ تاحال نہ ہو سکی۔

حادثے میں جاں بحق متعدد نعشیں اپنے علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ پاک فوج اور فرنٹئیر کورکے جوان، ریسکیواہلکار، الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار، مقامی پولیس، ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔

گزشتہ رات سے ملبے تلے دبے افراد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 22 نعشیں نکالی دی گئیں ہیں جبکہ زخمی ہونے والے والے 9 افراد کو مختلف ہسپتالوں کو منتقل کردیا ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لئے موجودہ مشینری ناکافی ہیں ۔

دوسری جانب آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم صوبائی وزیر منرل مائنز امجد علی خان ، معاون خصوصی منرلز عارف احمد زئی، کمشنر پشاور امجد علی خان اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل سمیت دوسرے سیاسی رہنماوں نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا ۔

آئی جی ایف سی نے جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک لاکھ اور ایک نوکری اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے آپریشن کا خود نگرانی کر رہا ہوں۔

مہمند کے ضلع انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور متاثرہ افراد میں ذیادہ تر محنت کش،ڈرائیور، کنڈیکٹر ماربل کے چھوٹے تاجر اور منشی شامل ہیں۔ سانحہ میں جان بحق افراد میں گلفام ، امجد ،طارق ،کاشف ،محمد خان ، ، طالب ولد سوتر، فیاض ولد شیر جان، حکم ،الیاس ،روح اللہ ،کلیم اللہ ،علمگیر ، رحیم اللہ ،وحید یاسین اور عابد ولد تحصیل امبارجبکہ زخمیوں میں مثل خان ، عدالت خان ،عادل خان ،نیک محمد ،صالح محمد ،شہزادہ ، اسرار اور شہسوار شامل ہیں جبکہ باقی افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔