'معیاری تعلیم کےمواقع فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے'

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
شائع 08 ستمبر 2020 11:13pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا ۔جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری شریک تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو خیبر پختونخواہ میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کےروڈمیپ پر عمل درآمد کے حوالے سے لئے گئے اقدامات اورمستقبل کےلائحہ عمل پرمفصل بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیرایجوکیشن اور بنیادی تعلیم کے حوالے سے یکساں مواقع، میرٹ پر عملدرآمد اور اساتذہ و طلباء کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔