مستونگ میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، 4افراد جاں بحق
مستونگ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں...
مستونگ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچے سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے ۔
ریسیکو زرائع کے مطابق منگل کی شب مستونگ روڈ پر الحسن ہوٹل کے قریب کاراورمسافر کوچ میں تصادم ہوا،حادثے کے باعث گاڑی میں سوار 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کوچ کے 14مسافر زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اشفاق ،نوید، ظہیر اور معاویہ کے نام سے ہوئیں ،جاں ہونے والوں میں 3بھائی بھی شامل ہیں اور تعلق کھڈ کوچہ سے تھا ۔
مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔