راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق...
راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے،لاشیں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں ماڑی جبر میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد موقع پردم توڑ گئےجبکہ 3زخمی ہوئے۔
پولیس نے لاشیں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا ،جاں بحق ہونےوالوں میں ابراراورنوید کی شناخت ہوئی ہےتاہم زخمیوں میں ناصر،افتخاراوراظہرشامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر3ملزمان سوارتھے،ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہیں،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔