پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 299,659ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان مںس کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 09:40am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد299,659ہوگئی جبکہ6,359 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 426نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ99ہزار 659ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 9ستمبر بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید216نئے مریض سامنے آئے جبکہ4ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں83،بلوچستان میں 81،گلگت بلتستان میں 27،اسلام آباد میں 18اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 07کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب اورگلگت بلتستان میں 2،2 مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ30ہزار969 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار389افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار711،اسلام آباد میں15ہزار780،بلوچستان میں13ہزار402 ،گلگت بلتستان میں3068اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2340کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید09مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6359ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2430افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2213،خیبرپختونخوا میں 1256،اسلام آباد میں177،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 73اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ06ہزار794 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے544 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے349افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 86ہزار507مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران22ہزار830کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے426افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 28لاکھ25ہزار040افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔