منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم17ستمبرتک مؤخر
اسلام آباد:احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم 17ستمبر تک مؤخرکردی ۔
اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی،سماعت کے آغاز پر ملزموں کی حاضری لگائی گئی۔
سابق صدر آصف زرداری نے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس خارج کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس کاضمنی ریفرنس خارج کرکےبری کیاجائے۔
جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ آپ اس درخواست پردلائل کیلئے تیارنہیں ہیں؟ جس پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواست پردلائل کیلئے17ستمبرکی تاریخ مقررکردیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے فردجرم عائدکرنے کی کارروائی سےپہلےنئی درخواست آنےپراعتراض کردیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ منی لانڈرنگ کا ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی بات کررہے ہیں ،ہم نے منی لانڈرنگ میں کوئی ضمنی ریفرنس دائر ہی نہیں کیا،کیس کراچی سے منتقل ہو کر آیا تھا،اپنی تفتیش کے بعدایک ریفرنس دائر کیا تھا۔
بعدازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری پرفردجرم17ستمبرتک مؤخرکرتے ہوئےمیگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس پر سماعت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایک بار پھر فرد جرم روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔
احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی17 ستمبرتک موخر کردی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔