پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوئے اوراب بھی ہوں گے، آصف زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 12:01pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوازشریف کے اشتہاری قرار دینے پرکہا کہ نوازشریف اپنے ذمہ دارخود ہیں، اس طرح توہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ، پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوئے اوراب بھی ہوں گے۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں صحافی کے سوال”آپ پرفرد جرم عائد ہوچکی کیا کہیں گے“کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے۔

آصف زرداری نے ایک اور سوال ”نوازشریف کواشتہاری قراردینے پر کیا کہیں گے؟“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اپنے ذمہ دارخود ہیں، اس طرح توہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

سابق صدر نے صحافی کے ایک اور سوال”شہبازشریف نے آپ کوسڑکوں پرگھسیٹنے کا کہاتھا کیا آپ نے انہیں معاف کردیا“کے جواب میں کہا کہ سیاست میں یہ چلتا رہتا ہے، کبھی کچھ ہوتا ہےاورکبھی کبھی کچھ۔