العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی سرنڈرکرنےکےحکم پرنظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سرنڈر...
شائع 09 ستمبر 2020 12:55pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

نواز شریف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت پیشی کا حکم ختم کرکے نمائندے کے ذریعے اپیل میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے،طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی کے حکم کو واپس لے۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیاتھا ،نوازشریف کی 4 ستمبر کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے ۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف ہائپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہیں ،میڈیکل رپورٹ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ آرلارنس نے جاری کی ۔

میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو دی جانیوالی ادویات کا بھی ذکر ہے،نوازشریف نے طبی بنیادوںپر طلبی کاحکم واپس لینے کی استدعا کردی ۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو کل طلب کررکھا ہے ۔