ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں پربوجھ پڑا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی...
شائع 09 ستمبر 2020 12:55pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی مشکلات مزید بڑھیں گی،ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں پربوجھ پڑا،ایل پی جی کی قیمت 4گنا زیادہ ہے،بجلی کی پیداوار پر بہت پہلے سوچنا چاہیئےتھا، ہماری انڈسٹری آج بھی مشکل میں ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کےزیراہتمام گیس کےمسائل پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صرف27فیصدپاکستانیوں کو پائپ سےگیس ملتی ہے،پاکستان میں اکثریت ایل پی جی گیس استعمال کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو معلوم ہوتاہےکہ ملک کےکیامسائل ہیں،،ماضی میں بروقت فیصلے نہیں کئے گئے،جس کی وجہ سے صنعتوں پر بوجھ پڑا،ہماری انڈسٹری آج بھی مشکل میں ہے،بجلی کی پیداوار سے متعلق بہت پہلےسوچناچاہیئے تھا۔

عمران خان کامزید کہنا تھا کہ گیس کی درآمد اور مقامی گیس کی قیمتوں میں بہت بڑا فرق ہے،سبسڈی دوسرا مقصدجی ڈی پی کوبڑھاناہوتا ہے،سبسڈی سےہمیہش فائدہ طاقتورہی نے اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی معاملات پربحث کی گئی،سردیوں میں ہمیں گیس کی کمی اور بحران کا سامنا ہوتا ہے،امیدہےہم گیس کی پیداوارمیں کامیاب ہوں گے،بعض اوقات گیس کی پیداوار کیلئےاقدامات میں آگےنہیں بڑھتے،گیس کی پیداوارکیلئےبھی بھاری اخراجات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق صوبوں کوبساط کےمطابق فنڈزدیتاہے،چین کی معیتس اوراداروں میں کامیابی کا راز میرٹ ہے ،پاکستان میں بےپناوسائل موجودہیں۔