بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 01:19pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے جو ہندو توا سوچ سے باہرنکلنے کو تیارنہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے۔

وزیرخارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،جس میں اہم علاقائی وعالمی امورزیر بحث آئیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات اورانرجی سیکٹرمیں باہمی تعاون پرتبالہ خیال کریں گے۔

روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر کمزور ہونے کے باعث بھارت دوطرفہ گفتگو کیلئے تیارنہیں ہے، بھارت چین گفتگو بھی نہیں بڑھ رہی، بھارت ہندو توا سوچ سے باہر نکلنے کو تیارنہیں۔

وزیرخارجہ دورہ میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔