ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز سے گوشواروں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2020 01:27pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اور سینیٹرز سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلی جبکہ یاد دہانی کا مراسلہ جاری کر دیاگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب تمام ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹرینز اپنے اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں جبکہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 جنوری 2021 تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔