رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت 16 ستمبر تک منظور
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت 16 ستمبر تک منظور کر لی۔
مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں عبوری ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے انھیں جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا، انیںد سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں، گرفتار ی کا خطرہ ہے لہذاعدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد راناثناء اللہ کی 16 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ 2 تاریخ کو نئے سی سی پی او نے چارج لیا اور 3ستمبر کو دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی گئیں،حکومت نیب گردی اور پولیس گردی کر رہی ہے ۔
مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں رانا ثناءاللہ اور دیگر لیگی رہنماؤں کخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔