آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور:آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،لیگی رہنما ءملک احمد خان نے تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، مسلم لیگ ( ن) کے رہنما ملک احمد خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاق اور صوبائی حکومت ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخوست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے سیاسی مقاصد کیلئے شعیب دستگیر کو تبدیل کیا، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پولیس آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے،پولیس آرڈیننس 2002 کے مطابق آئی جی پنجاب کو تین سال کیلئے تعینات کیا جاسکتا ہے جبکہ موجود حکومت نے صرف 2 سالوں کے دوران 5 آئی جیز تبدیل کردئیے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ مسلم لیگ نون کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا، لٰہذا عدالت پنجاب حکومت کا آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔