'پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں'
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہناہے پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا کشمیریوں کو نظر بند کیا گیا ہے، عالمی برادری کی خاموشی کہتی ہے جو کچھ کرنا ہے ہم نے کرنا ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی آزاد کشمیر کی نو منتخب باڈی سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں کشمیری صحافیوں کے علاوہ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازکا خطاب میں کہنا تھا کسی بھی کمیونٹی کے عہدیداروں پربڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کشمیری صحافیوں کےمسائل کے حل کی کوشش کریں گے ، مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے مسائل اجاگر کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا کشمیریوں کو نظر بند کیا گیا ہے، عالمی برادری کی خاموشی کہتی ہے جو کچھ کرنا ہے ہم نے کرنا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔