ایس ایم ایز کا فروغ: وزیراعظم کا رکاوٹیں دورکرنیکے عزم کا اعادہ
وزیر اعظم نے وزارت صنعت وپیداوار کو ایس ایم ایز کے فروغ کےلئے قابل عمل حکمت عملی آئندہ دو ہفتوں میں تیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کےلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیاہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس شعبہ کےلئے ہرممکن مراعات بھی فراہم کرے گی.
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایس ایم ایز کو سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کےلئے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار اختیار کریں تاکہ وہ ملکی معیشت کے استحکام اور فروغ میں اپنا کردارادا کرسکیں۔
عمران خان نے وزارت صنعت وپیداوار کو ایس ایم ایز کے فروغ کےلئے قابل عمل حکمت عملی آئندہ دو ہفتوں میں تیار کرنے کی ہدایت کی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔