ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسز 7 ہزار794 رہ گئے
ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد چھ ہزار سات سو چورانوےرہ گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چارسو چھبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نو افراد جان سے گئے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد چھ ہزار سات سو چورانوے رہ گئی۔ پانچ سو چوالیس افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک میں اب تک۔ دو لاکھ چھیاسی ہزار پانچ سو چھ افراد وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 15سے 30ستمبر تک کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے15سے30ستمبرتک کھول دیئےجائیں گے جبکہ 15ستمبرسے9ویں جماعت سےتمام ہائیرکلاسزبشمول تمام جامعات کھول دیں گے۔
سعید غنی کہا کہ 22ستمبرسے6سے8جماعت تک کلاسزکھولی جائیں گے جبکہ 30ستمبرکوپری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔
صوبائی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ کوروناپھیلنےپرمتعلقہ علاقےمیں اسکولزبندکئےجاسکیں گے،اسکول میں ماسک کااستعمال ہرصورت لازمی ہوگا،تمام ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونا ہوگا،خلاف ورزی کرنےوالےادارےکیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔