'انسانی ترقی،نادار طبقات کو غربت سے نجات دلانا حکومتی ترجیح ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی ترقی خصوصا معاشرے کے نادار طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں غربت سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
شائع 09 ستمبر 2020 11:35pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی ترقی خصوصا معاشرے کے نادار طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں غربت سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بدھ کواسلام آباد میں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ مس الیونا نیکولیٹاکی قیادت میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ ریاستی وسائل کو لوگوں کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کےلئے استعمال ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اوراقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے مقاصد کا تبادلہ کیا ہے تاہم حکومت تمام اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کےلئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔

الیونا نیکولیٹانے انسانی ترقی میں عمران خان کی خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کو اسکے اہداف کے حصول میں مدد دینے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل پیرا ہے اور موثر حکمت عملی اور وسائل کی فراہمی قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے حکومت تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔