Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بیروت پورٹ کے ویئر ہاوس میں آتشزدگی،15 ارب ڈالر کا نقصان

لبنان میں بیروت پورٹ کے ایک وئیر ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔...
شائع 10 ستمبر 2020 10:36pm

لبنان میں بیروت پورٹ کے ایک وئیر ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے تیل اور ٹائرز کے ویئر ہاؤس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آسمان پر کالے سیاہ بادل چھا گئے۔ آگ پر قابو پانے کیلیے آرمی کی مدد لی گئی۔ فائر بریگیڈز کے ساتھ ہیلی کاپٹر نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

وئیرہاؤس میں آگ سے پندرہ بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

اس سے قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امونیم نائیٹریٹ میں دھماکے سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ۔ حکام کےمطابق،دھماکےمیں 130سےزائدافرادجاں بحق اورتقریبا5ہزارسےزائدزخمی ہوئےہیں جبکہ کاروباری،رہائشی عمارتیں اورگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دلخراش واقعے پربیروت کےگورنر آبدیدہ ہوگئے کہا کہ لگتاہے ملک میں ہیروشیما ناگا ساکی ہوگیا ہو

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div