Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر ایک بار پھر پابندی کا امکان

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی اولمپک باڈی نے کرکٹ بورڈ تحلیل کرکے...
شائع 11 ستمبر 2020 04:40pm

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی اولمپک باڈی نے کرکٹ بورڈ تحلیل کرکے تمام معاملات کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔

جنوبی افریقہ کی اسپورٹس کنفیڈریشن اینڈ اولمپکس کمیٹی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو روی گوندر کے مطابق یہ انتہائی قدم کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی گورننس اور منفی سوچ کے باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے معاملات اس وقت بحران کا شکار ہوئے جب ادارے کے کنڈکٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی اور اس رپورٹ کی بنا پر اگست میں کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کو مستعفی ہونا پڑا۔

حکومت کی مداخلت کے باعث آئی سی سی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کرسکتا ہے۔ آئی سی سی نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کومعطل کرنے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div