سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے پی سی بی کو فیس جمع کرادی
لاہور: میچ فکسنگ اسکینڈل میں تاحیات پابندی کی سزا بھگتنے والے...
لاہور: میچ فکسنگ اسکینڈل میں تاحیات پابندی کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان سلیم ملک نے اپیل کی سماعت کیلئے پی سی بی کو فیس جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک کی جانب سے کرپشن اسکینڈل میں پی سی بی کو اپیل جمع کرائی گئی تھی جو فیس کا چیک جمع نہ کرانے کی وجہ سے واپس کر دی گئی تھی۔
پی سی بی نے سلیم ملک کا دوسرا جواب بھی مسترد کر دیا تھا، انہوں نے جواب مسترد ہونے کے بعد اپیل کا آپشن استعمال کیا۔
سلیم ملک کی اپیل کی سماعت آزاد ایڈجیوڈیکٹر کریں گے، آزاد ایڈ جیوڈیکٹر کی تقرری آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.