Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان کے شاہ زیب رند نے سنگاپور میں کراٹے چیمپیئن شپ جیت لی

شاہ زیب رند 6 بار قومی چیمپیئن بھی رہے ہیں
شائع 19 ستمبر 2024 09:14pm

سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 49 میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نے فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی۔

سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔

شاہ زیب رند نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ٹائٹل کے لیے انتھک محنت کی تھی۔ میرے کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ زیب رند نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بین الااقوامی مقابلوں میں اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے اس سے قبل امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ بھی جیتا۔

اس کے علاوہ شاہ زیب رند 6 بار قومی چیمپیئن بھی رہے ہیں۔

mixed martial arts

shahzaib rind

Karate Combat 49