Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

پرتگال میں رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کا اعلان، جس کو ملا اس کی چاندی ہوجائے گی

”7€“ کا سکہ لیڈ گول اسکورر کے آئیکونک شرٹ نمبر سے متاثر ہے
شائع 19 ستمبر 2024 07:20pm

دنیا بھر میں شاہی خاندانوں کے سربراہان یا سربراہان مملکت کا چہرہ کرنسی پر آویزاں کرنے کا رواج ہے، لیکن پرتگال معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی کرنسی کا حصہ بنانے جا رہا ہے۔

پرتگال میں ایک نیا سکہ جاری کیا جارہا ہے جو سات یورو کا ہوگا، ”7€“ کا سکہ لیڈ گول اسکورر کے آئیکونک شرٹ نمبر سے متاثر ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی

اس سکے پر پانچ بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو کی تصویر ہے اور اس پر ”CR7“ کندہ ہے۔

یہ فیصلہ رونالڈو کے شاندار کیرئیر کے جشن کے موقع پر کیا گیا ہے۔ 39 سالہ رونالڈو نے اپنی قومی ٹیم کے لیے 130 گول کیے ہیں اور وہ اپنے ملک کے لیے فٹبال کے بڑے ایونٹس کا مرکز رہے ہیں، جس میں پرتگال کو یورو 2016 میں تاریخی فتح دلانا اور 2019 میں A Selecao کے ساتھ UEFA نیشنز لیگ ٹرافی اٹھانا شامل ہے۔

رونالڈو حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز عبور کرنے والے تاریخ کے پہلے شخص بنے ہیں۔

سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد

بحرالکاہل کے قیمتی دھاتوں کے ماہر ڈین بیریٹ نے اشارہ دیا ہے کہ سکے کی قیمت اس کی 7 یورو کی قدر سے بہت زیادہ ہو گی، یہ کلیکشن کرنے والوں اور شائقین کے درمیان ایک ’بڑی‘ ہٹ ہو جائے گا، اس کی محدود دستیابی کی وجہ سے قیمتیں آسمان کو چھونے کا امکان ہے۔

Cristiano Ronaldo

Portugal

Special Coin