Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بحرین کا بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے بھی اسرائیل سے...
شائع 12 ستمبر 2020 08:43am

متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ آج ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ تیس روز میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے والا بحرین دوسرا عرب ملک ہے۔

دوسری جانب فلسطینی رہنماؤں نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کو غداری قرار دے دیا۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سیاسی گناہ ہے، وہ یہ اقدام فوری واپس لے۔

ترجمان حماس کے مطابق اس سے فلسطین کی تحریک کو شدید نقصان پہنچے گا اور عرب ممالک کی سیکیورٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div