مقدس شخصیات کی توہین روکنے کیلئے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ
کراچی میں عظمت صحابہ رضی اللہُ تعالیٰ عنہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ علما کرام نے پاکستان میں مقدس شخصیات کی توہین روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔
کراچی کی شاہراہ قائدین پر عظیم الشان عظمت صحابہ کانفرنس میں علما کرام اور ہزاروں افراد نے شرکت کی،
کانفرنس میں مفتی محمد تقی عثمانی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا، nمفتی تقی عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فرقہ واریت پھیلانا ملک سے بے وفائی ہے، حکومت سے مطالبات ہیں کہ جن لوگوں نے صحابہؓ کرام کی شان میں گستاخی کی انہیں سزا دی جائے، اشتعال انگیزی روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے۔
کانفرنس سے مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان، مولانا اورنگزیب فاروقی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔
علما کرام نے کہا کہ ہم فرقہ واریت لسانیت بدامنی نہیں چاہتے ہم نہیں چاہتے کہ کوئی صحابہ کی شان میں گستاخی کرے ہمیں بتایا جائے کہ سازش کون کر رہا ہے۔
کانفرنس میں مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔