کراچی: ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے...
شائع 12 ستمبر 2020 09:22am

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ہجرت کالونی میں 3 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق خاندان عمارت کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق اب بھی کئی لوگوں کے عمارت میں موجود ہونے کا خدشہ ہے، تنگ گلیوں اور رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکین نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ آدھے گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔