'عوام کاسماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے'

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس مہینے کی 30 تاریخ تک ڈیڑھ کروڑ مستحق خاندانوں میں دو سو ارب روپے تقسیم کئے جائیںگے۔
شائع 12 ستمبر 2020 06:24pm

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ عوام کا سماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج ملتان میں احساس کفالت مرکز کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی کےلئےاربوں روپے کی مالیت کا احساس ہنگامی نقد امداد پروگرام شروع کیاگیا۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس ہنگامی نقد امداد پروگرام وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر شروع کیاگیاجس کامقصدمعاشرے کےمستحق طبقوں کو سماجی واقتصادی امداد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مہینے کی تیس تاریخ تک ڈیڑھ کروڑ مستحق خاندانوں میں دو سو ارب روپے تقسیم کئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع ملتان میں پچیس احساس کفالت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان