موٹروے گینگ ریپ پر پیشرفت سے متعلق بات چیت

وزیراعلی عثمان بزدار نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے حوالے سے...
شائع 12 ستمبر 2020 07:07pm

وزیراعلی عثمان بزدار نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے حوالے سے تحقیقات میں ہونی والی پیشرفت سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کردیا۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم کو موٹروے واقعہ میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں کے درمیان ملزمان کی نشاندہی،پولیس تحقیقات اور فورونزک رپورٹ سے متعقل بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آگاہ کیا کہ تحقیقات انتہائی پیشہ وارانہ اور شفاف انداز میں ہورہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی تفتیش سمیت کارروائی سمیت مکمل صورتحال کومانیٹر کررہے ہیں۔

دوسری جانب موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین کیجانب سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کے علاوہ سی سی پی او کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔