موٹروے اجتماعی زیادتی کیس، ملزم عابد پر ماضی میں مقدمے کا انکشاف

لاہورموٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم عابد کیخلاف خلاف تھانہ...
شائع 12 ستمبر 2020 07:15pm

لاہورموٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم عابد کیخلاف خلاف تھانہ فورٹ عباس میں دوہزار تیرہ میں بھی مقدمہ درج ہوا۔

چھ ماہ تک کیس زیر سماعت رہنے کے بعد ملزمان نے ڈرا دھمکا کر مدعی سے صلح کرلی ۔

اہل علاقہ کے دباؤ پر عابد علی اور اس کے اہل خانہ علاقہ چھوڑ کر لاہور چلے گئے ۔

پہلے گجر پورہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم کا ڈی این اے سیمپل میچ کرگیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق ملزم عابد علی پہلے بھی فورٹ عباس میں ماں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔

ملزم عابد علی ہارون آباد بہاولنگر کا رہائشی ہے، ڈی پی او راجن پور کو ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔