موٹروے گینگ ریپ، ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹروے ریپ کیس میں ڈی...
شائع 12 ستمبر 2020 08:34pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹروے ریپ کیس میں ڈی این اے مل گئے، ملزمان بھی جلد مل جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو اُمید دلادی۔

انہوں نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا سائنٹیفک تحقیقات کے ذریعے دونوں ملزمان تک پہنچے۔

انعام غنی نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ بھی مارا لیکن وہ بچ نکلے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سی سی پی او کے بیان پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ جواب آنے پر ہی کارروائی کی جائے گی۔